امریکا نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی، نتائج واشنگٹن کو بھگتنا ہوں گے، ابراہیم عزیزی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی "لاپروا خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے کسی معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ جنگ بندی کی ایک غیر ذمہ دارانہ خلاف ورزی ہے، جس کے نتائج ماضی کی طرح امریکا کے لیے پسپائی اور پشیمانی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

ابراہیم عزیزی کا مزید کہنا تھا کہ الزام تراشی کا کھیل اب مزید نہیں چلے گا اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button