ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ سامنے آگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کر سکتا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور دونوں ممالک ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل مجوزہ معاہدہ زیر غور ہے،جو دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے میں کئی اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے عالمی تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی ترسیل میں بہتری آنے کی توقع ہے۔اسی طرح رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کر سکتا ہے، جو ایران کی معیشت کے لیے ایک بڑا ریلیف ہوگا۔معاہدے کی دیگر اہم شقوں میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی روکنے اور امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان

 

چینی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

مزید خبریں

Back to top button