وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ،توسیع کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا

ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کو سملی ڈیم کی توسیع کے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سملی ڈیم کے توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیم کے اطراف علاقے کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کا پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔واٹر سپورٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں ڈویلپمنٹ ہو گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button