شہیدبینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر ریلی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز نے شرکت کرکے جوش اور خروش کا اظہار کیا. ریلی کے شرکاء نے پاک افواج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا. اس موقع پر چانڈکا میڈیکل کالج میں پودا لگاکر ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں.



