ڈہرکی میں عوام کی فلاح و بہبودکیلئےمقامی کمپنی ماڑی انرجی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مقامی کمپنی ماڑی انرجی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پچاس سے زائد دیہات کو شہر سے ملانے والی داد روڈ کو کروڑوں روپے کی لاگت سے ازسرِنو تعمیر کر کے شہریوں کی مشکلات کم اور سفر کو مزید آسان بنا دیا۔

اللہ رکھیو چوک سے لے کر ڈہرکی ریلوے پھاٹک تک اس سڑک کی تعمیر نو سے گردونواح کے رہائشیوں کو نمایاں سہولت میسر آئی ہے۔ اب مریض بروقت شہر کے اسپتالوں تک پہنچ سکیں گے اور قیمتیں جانیں ظائع ہونے سے بچ سکیں گیں، جبکہ کسانوں کو اپنی تیار فصل منڈی تک لے جانے میں بھی آسانی ہوگی، جس سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سڑک کی تعمیر سے دیہی علاقوں کے طلبہ کے لیے بھی شہر جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا آسان اور محفوظ ہو گیا ہے۔

ماڑی انرجی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی مقامی افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے، اور اس سے قبل بھی تقریباً 75 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button