میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمن ادا محمد کی جانب سے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمن ادا محمد کی جانب سے معرکہ حق کی جیت کو ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی۔

معرکۂ حق کی فتح کے جشن کو ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی، جو میونسپل کمیٹی آفس ٹھٹھہ سے پریس کلب ٹھٹھہ پر اختتام پذیر ہوئی

ریلی کی قیادت میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین ادا محمد میمن، سی ایم او سہیل احمد شاہ، عبدالعزیز پکھئیرو، حنیف چنڈ، راجو قریشی، کونسلر شکیل احمد بروہی، نانا صابرو، ممتاز صابرو، منظور میمن، الہورايو قاضی، حاجی خان پارہیڑی، ریاض عباسی اور دیگر نے کی۔

شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ جو بھی ہمارے ملک کی طرف بری نظر سے دیکھے گا، اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پوری عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی۔ جب بھی ملک کو ہماری ضرورت پڑی، ہم اپنے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button