ایپسٹین کے ساتھی سُن لیں!آنکھ کے بدلے آنکھ،آئل ٹینکر کے بدلے آئل ٹینکر ہوگا،ایران کی دھمکی

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو جہازوں کو اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر فائرنگ کرکے روک لیا جسے ایرانی ٹینکر پر قبضے کا جواب سمجھا جا رہا ہے۔ایرانی پارلیمان کے رکن، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائیکا نے اپنے بیان میں امریکا کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور آئل ٹینکر کے بدلے آئل ٹینکر۔اپنے سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں کی گئی پوسٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح 40 روزہ جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا اسی طرح اب بھی نام نہاد ‘ایپسٹن کے سمندری ڈاکوؤں’ کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ، اور آئل ٹینکر کے بدلے آئل ٹینکر” کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ ایپسٹین کے ساتھی اس کھیل کو فتح میں نہیں بدل پائیں گے جسے وہ ہار چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران سے منسلک ایک بحری جہاز پر فائرنگ کرکے اسے روکا اور قبضہ کرلیا تھا جس پر آج ایران نے دو بحری جہازوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button