حملہ ہوا تو امریکی توانائی مراکز نشانے پر ہونگے، ایران کی دھمکی

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایرانی انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں امریکی توانائی مراکز بھی محفوظ نہیں رہیں گے، جبکہ ایران کی میزائل تیاری اور پیداوار بدستور جاری ہے۔

حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں برقرار ہیں اور امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھلوانے کا امریکی مقصد بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button