مفاہمتی یادداشت پر ایرانی اور امریکی صدور دستخط کرسکتے ہیں:ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پر دستخط دونوں ممالک کے صدور کرسکتے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کی تجویز تاحال زیرِ غور ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط جمعے کو پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔



