ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی


تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب عالمی طاقتیں پہلے کی طرح اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو لبنان سے متعلق جنگ کے خاتمے کے وعدوں اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا، بصورت دیگر کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ابراہیم عزیزی کے مطابق خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور ایران اب کمزور پوزیشن کے بجائے اپنی شرائط کے مطابق سفارتی عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔