مہنگائی میں ایک ماہ کے دوران1.27فیصداضافہ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ستمبر 2026 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 10.20 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.31 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.23 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں پیاز کی قیمت میں 29.17 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گندم 3.86 فیصد، آٹا 2.28 فیصد، دال مسور 1.56 فیصد اور خشک میوہ جات 1.27 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 24.68 فیصد، چکن 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، آلو 4.19 فیصد اور دال مونگ 2.09 فیصد سستی ہوئی۔

دوسری جانب بجلی کے نرخوں میں ایک ماہ کے دوران 15.28 فیصد، موٹر فیول کی قیمتوں میں 10.76 فیصد جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 0.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں دال چنا 2.42 فیصد، گندم کا آٹا 1.72 فیصد، گندم ایک فیصد اور سبزیاں 0.87 فیصد مہنگی ہوئیں۔

دیہی علاقوں میں ٹماٹر 27.87 فیصد، چکن 7.57 فیصد، انڈے 2.92 فیصد، پھل 2.56 فیصد، آلو 2.30 فیصد اور چینی 1.70 فیصد سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں بھی بجلی کے نرخوں میں 15.28 فیصد جبکہ موٹر فیول کی قیمتوں میں 11.13 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button