ورلڈکپ 2027، 25 اکتوبر سے سپر سیون مرحلے کا آغاز

جوہانسبرگ (جانو ڈاٹ پی کے) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے سپر سیون مرحلے کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کے سپر سیون مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں ایونٹ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرا ہونے کا امکان ہے۔
ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کے مطابق سپر سیون مرحلے کے مقابلے 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے، جس کے بعد ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچیں گی۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 17 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ورلڈکپ 2027 کا فائنل 21 نومبر کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اگر ابتدائی مرحلے کے بعد سپر سیون مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیتی ہیں تو دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر میدان میں مقابلہ ہو سکتا ہے، جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔
ورلڈکپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے، جبکہ ایونٹ میں دنیا کی بڑی کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔



