پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں3کروڑ90لاکھ ڈالرکااضافہ

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 77 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 43 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔یوں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کو ملا کر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 77 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار ملکی بیرونی شعبے اور دستیاب غیر ملکی کرنسی ذخائر کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔



