دوصوبوں میں”پانی پت "کی لڑائی!پی ٹی آئی میں اختلافات شدید

پشاور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سیاسی میدان میں ایک بار پھر زلزلہ آگیا ہے جہاں تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سرد جنگ نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے اندر ایک بڑے دھڑے نے موجودہ وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور شیر افضل مروت نے ان کے تقررکو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کی نامزدگی پارٹی کے اندر تقسیم کا باعث بن رہی ہے کیونکہ ایک بڑا گروپ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو بااختیار دیکھنا چاہتا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت کو 64 ارب روپے سے زائد کا بھاری بھرکم بل بھیج کر ایک نئی جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ1947سے مری اور گردونواح کو فراہم کیے جانے والے پانی کے واجبات ادا کیے جائیں۔




