پاکستان اورتھائی لینڈ میں تجارت،سیاحت اوراقتصادی تعاون بڑھانے پراتفاق

اعلامیے کے مطابق ملاقات بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے، ثقافتی روابط گہرے کرنے اور سیاحت کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور دوروں کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سطح پر روابط دوبارہ شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
ملاقات کو پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے اور تجارت، سیاحت و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔



