حناجاویدقتل کیس میں پیشرفت،پوسٹمارٹم رپورٹ میں جسم پرمتعددزخموں کی تصدیق،پارلیمانی کمیٹی کااجلاس29اکتوبرکوطلب

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)حنا جاوید قتل کیس میں تشدد کی مزید تصاویر اور اصل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معاملے نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات اور متعدد سنگین زخم موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوؤں اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے، جبکہ ان کی گردن ٹوٹی ہوئی اور ہونٹ پھٹے ہوئے تھے۔ رپورٹ میں درج طبی نتائج واقعے کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔کیس پر غور کے لیے پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے 29 اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) اور مقتولہ کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے تاکہ معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔اطلاعات کے مطابق حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button