حافظ آباد میں سرکاری گاڑی کی ٹکر، 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری آر ٹی اے گرفتار

حافظ آباد(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کڑیالہ کے قریب پیش آیا جہاں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سہیل عادل کی گاڑی نے دو افراد کو ٹکر مار دی۔
ڈی ایس پی کے مطابق حادثے کے وقت سہیل عادل خود گاڑی چلا رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



