سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی،چاندی بھی 17 روپے فی تولہ سستی ہوگئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 398 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 62ہزار 336روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 96ہزار 378روپے کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 17روپے کی کمی سے 7ہزار 124روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کی کمی سے 6ہزار 107روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید خبریں

Back to top button