پسند کی شادی کی رنجش، گھر پر دھاوا، خواتین اور بچوں پر تشدد کا الزام خواتین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج دھرنا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)پسند کی شادی کی رنجش پر مبینہ بلیک میلنگ، دھمکیوں اور گھر پر حملے کے خلاف کینٹ روڈ کی رہائشی خواتین نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس پی بدین اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا احتجاج کرنے والی خواتین سلما شیخ نورجہاں شیخ اور شبانہ شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بھانجی دعا آرائیں نے اسد شیخ سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں میاں بیوی اپنی زندگی خوش اسلوبی سے گزار رہے ہیں

خواتین نے الزام عائد کیا کہ پسند کی شادی کی رنجش پر گزشتہ چند روز سے دعا آرائیں کی والدہ مہک آرائیں مبینہ طور پر اویس، زوہیب، ساجد اور مختیار چانگ سمیت دیگر افراد کو ساتھ لے کر ان کے گھروں میں زبردستی داخل ہوئیں۔ مظاہرین کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے گھر میں موجود خواتین اور معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کے باعث خواتین اور بچے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور انہیں مزید کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی بدین اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر خواتین اور بچوں پر مبینہ تشدد، حراساں کرنے اور گھروں میں زبردستی داخل ہونے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے

مزید خبریں

Back to top button