پولیس فنڈکے15کروڑغبن کا مقدمہ،سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی طلب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پولیس فنڈ کے15کروڑ روپ کے غبن کے مقدمے میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو9جولائی کو اینٹی کرپشن عدالت طلب کرلیا گیا۔

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت سندھ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسروں کے خلاف پولیس فنڈز میں مبینہ کرپشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جہاں کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت میں نیب کے سابق ریفرنس کی ضمنی چارج شیٹ جمع کروا دی، جس کے بعد عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی فدا شاہ اور دیگر ملزمان کو9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر ضمنی فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button