گھوٹکی،ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گھوٹکی منظور احمد کنرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں تحصیل ڈہرکی کی یونین کونسل رینی میں ممبر ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالماجد عباسی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمران علی سیال، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی/ریٹرننگ آفیسر عابد قمر سمیت متعلقہ افسران اور امیدواروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران امیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل رینی میں ممبر ضلع کونسل کے انتخاب کے لیے 7 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جنہیں انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالماجد عباسی نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشن سے 200 میٹر کے اندر کسی کو بھی کیمپ قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ تحصیل ڈہرکی کی یونین کونسل رینی میں عبدالستار (پیپلز پارٹی) اور محمد حسین (جے یو آئی) کی طرف سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے



