گلگت بلتستان میں حکومت سازی تاخیر کا شکار ہوگئی

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان میں حکومت سازی تاخیر کا شکار ہونے لگی، 12 دن بعد بھی کامیاب ارکان کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جاسکے۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں 7 جون کو الیکشن ہوئے تھے، الیکشن کمیشن تاحال کامیاب ارکان کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکا۔ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد ہی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ہوگی اور اس عمل کےلیے 3 دن درکار ہوں گے۔آئین کے تحت الیکشن کے 14 دن کے اندر گزٹ نوٹیفکیشن کا اجزاء لازمی ہے جبکہ 21 جون کو یہ دن پورے ہو رہے ہیں۔



