میری ویڈیوز یا تصاویر کچھ لوگوں کو ہضم ہوجاتی ہیں جب کہ کچھ کو پھکی کھانی پڑتی ہے، فضا علی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نامور پاکستانی میزبان و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دھوپ میں گاڑی نہیں چلا سکتیں کیونکہ ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
حال ہی میں فضا علی اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں جس میں ان سے میزبان نے کئی دلچسپ سوالات کیے۔
دوران انٹرویو فضا علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ویڈیوز یا تصاویر کچھ لوگوں کو ہضم ہوجاتی ہیں جب کہ کچھ کو پھکی کھانی پڑتی ہے۔
جب میزبان نے فضا کے شوہر سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بیگم گاڑی ٹھیک چلاتی ہیں؟ تو جواب میں اداکارہ کے شوہر نے بتایا کہ کبھی کبھی یہ گاڑی چلاتے ہوئے سو بھی جاتی ہیں جس پر میزبان کافی حیران ہوئے۔
اس موقع پر فضا نے بتایا مجھے تھوڑا سا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ دھوپ سے ہے، میری آنکھوں کا رنگ گرگٹ کی طرح تبدیل ہوتا ہے، دھوپ میں میری آنکھوں کا رنگ نیلا، پیلا، ہرا، کالا ایسا ہوجاتا ہے، یہ سارے رنگ میری آنکھوں میں آتے ہیں اس لیے میں دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہوں۔



