ڈیپلو کے گاؤں جھرمیریو بھیل میں غریب مزدور کا گھر آتشزدگی میں خاکستر

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے گاؤں جھرمیریو بھیل میں غریب مسکین مزدور جگدیش بھیل ولد سالو بھیل کے گھر کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گھر کا تمام سامان، اناج، کپڑے اور دیگر گھریلو اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔

آتشزدگی کے باعث متاثرہ خاندان کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غریب ہونے کی وجہ سے خاندان اس بڑے نقصان کا ازالہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور انسان دوست افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر خاندان کی مالی و اخلاقی مدد کریں تاکہ متاثرین اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیپلو اور متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ خاندان کو خیمہ، راشن اور دیگر ضروری امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button