ساہیوال میں ایف آئی اے کی کارروائی، میپکو ملازم 35 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار


ساہیوال(جانوڈاٹ پی کے) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میپکو ملازم محمود اکبر خان کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے گھریلو بجلی کا میٹر/کنکشن لگوانے کے عوض شکایت کنندہ سے 35 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کی جیب سے رشوت کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے ساہیوال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔