لاڑکانہ: غیرقانونی طور پر مقیم 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ایف آئی اے لاڑکانہ کے حکام نے غیرقانونی طور پر مقیم دو افغانیوں سمیت 4 ملزمان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے. نامزد ملزمان میں دو افغان شہری غلام ربانی اور عاصم جبکہ ان کے دو مقامی سہولتکار دوست علی اور محمد خان شامل ہیں.

حکام کے مطابق نامزد 4 میں سے تین ملزمان غلام ربانی، عاصم اور دوست علی کو کچھ روز قبل جیکب آباد میں تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا تھا جن کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کرکے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ میں فارینرز ایکٹ 1946 کی دفعات 3، 4، 13، 14 جبکہ پی پی سی کی دفعات 34 اور 109 کے تحت ایف آئی آر نمبر 9/2026 درج کرلی گئی ہے.

مزید خبریں

Back to top button