وزارت اطلاعات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیدیا۔ اسلام آباد سے وزارت اطلاعات کے مطابق انگور اڈہ کے واقعے پر افغان طالبان کا جھوٹا بیانیہ ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کا عکاس ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولہ برسائے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ بھارتی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا۔
فیکٹ چیک وزارت اطلاعات کے مطابق اس بھرپور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ ہوئیں اور انھیں بھاری جانی و مادی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم کے نام نہاد سرکاری ترجمانوں کے جھوٹے بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، غیر نمائندہ طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔



