شرح سود بڑھتے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شرح سود میں اضافے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1 ہزار 269 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 736 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 1744 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 100 انڈیکس شرح سود میں 100 بیسسز پوائنٹس اضافے کو ڈسکاؤنٹ کرچکا تھا، توقع سے کم شرح سود بڑھنے پر انڈیکس واپسی کی راہ پر ہے اور کاروباری حجم بھی بہتر ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 57 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے، 15 اکتوبر کے بعد یہ بازار کا بلند ترین کاروبار حجم ہے۔
اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 114 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 329 ارب روپے ہوگئی ہے۔



