حکومت اور اپوزیشن میں اگلے 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امید ہے، فواد چودھری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اگلے 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے، سیاسی مذاکرات کا جاری رہنا خوش آئند ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مکہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب پیش رفت وزارت خارجہ کا ایک بڑا فیصلہ ہے، جبکہ ملک میں نئے صوبے بنانے سے متعلق معاملہ بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں، تو دوسری جانب ان فیصلوں کے مؤثر نفاذ کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔ ان کے مطابق ان فیصلوں کے پاکستان کے نظام اور عوام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ہونا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ دونوں فریق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو چاہیے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرے، اس کے بعد ملاقات بھی کرلی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button