صاحبزادہ فرحان کو افتخار احمد کی بات نے سدھار دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صاحبزادہ فرحان کو افتخار احمد کی بات نے سدھار دیا۔پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا آل راؤنڈر افتخار احمد کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ابتدا میں وہ مسلسل رنز اسکور کر رہے تھے لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ موضوعِ بحث بنا رہا۔ اسی دوران افتخار احمد نے انہیں کہا کہ اوپنر کے طور پر 132 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا کافی نہیں ہے۔فرحان کے مطابق انہیں اس وقت یہ بات اچھی نہیں لگی کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر تھے، تاہم بعد میں انہوں نے اس تنقید کو سنجیدگی سے لیا اور اپنی بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں کوچ عبدالرحمان نے بھی مشورہ دیا کہ جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کامیابی کے لیے 140 سے زائد اسٹرائیک ریٹ ضروری ہے، جس کے بعد پاور ہٹنگ پر خاص توجہ دی۔صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ سخت محنت کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی اور بعد کے ٹورنامنٹس میں نہ صرف اسٹرائیک ریٹ بڑھایا بلکہ سب سے زیادہ چھکے بھی لگائے۔

مزید خبریں

Back to top button