ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کا سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کا سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی سٹاک زیر تحویل، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ذیشان جعفری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر غیر قانونی سگریٹس کا بھاری سٹاک قبضے میں لے لیا۔ کاروائی کے دوران سمگل شدہ غیر قانونی دستاویزات اور ٹیکس ادائیگی سگریٹس کا سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا، سمگل شدہ سٹاک کو ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ذیشان جعفری نے کہا کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ اور غیر قانونی تمباکو نوشی کی مصنوعات کی فروخت کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس دھندہ میں ملوث افراد کو ہرگز پنپنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ سمگل شدہ ائٹمز کی فروخت نہ قابل معافی جرم ہے جس کے تحت سخت ایک داماد کو تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا



