ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی، ایک ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)دنیا کے امیر ترین شخص  ایلون مسک کو  ایک ہفتے میں 350  ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

امریکی جریدے کے مطابق مسک کی دولت میں یہ کمی اسپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 30 فیصد گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

اب ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک اعشاریہ چار پانچ ٹریلین ڈالرز سے کم ہوکر تقریباً ایک اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔

جریدے کے مطابق چند روز قبل اسپیس ایکس کی شاندار لسٹنگ نے سرمایہ کاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا۔

لیکن اب اے آئی منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا ہے۔

اس دباؤ کا اثر صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں رہا، بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

خیال رہےکہ رواں ماہ  ایلون مسک  نے اسپیس ایکس کے حصص  فروخت کے لیے پیش کیے تھے جس کے بعد وہ  دنیا کے پہلے کھرب پتی یا ٹریلینئر (ایک ہزار ارب ڈالرز دولت کے مالک) بن گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button