آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی سبسڈی محدود کر دی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت حکومت نے بجلی پر سبسڈی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اب سبسڈی صرف غریب اور کم آمدن والے صارفین کو دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صرف وہ صارفین سبسڈی کے اہل ہوں گے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں گے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ سبسڈی کے حصول کے لیے صارفین کو QR کوڈ اسکین کر کے رجسٹریشن کرنا ہوگی، جس کے بعد ان کا ڈیٹا نادرا سے تصدیق کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2027 کے بعد ملک بھر میں مکمل طور پر ٹارگٹڈ سبسڈی سسٹم نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت صرف مستحق افراد ہی حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایک سے زیادہ میٹر رکھنے والے یا بڑے گھروں میں رہنے والے افراد سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ بجلی، گیس اور آٹے کی سبسڈی صرف کم آمدن طبقے کا حق ہے۔

مزید خبریں

Back to top button