کوٹ رادھاکشن: بجلی کا بل زیادہ آنے پر مزدور نے خودکشی کر لی

کوٹ رادھاکشن(جانوڈاٹ پی کے)کوٹ رادھاکشن میں بجلی کا بل زیادہ آنے سے دلبرداشتہ ہو کر ایک مزدور نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق بھوتن پورہ کا رہائشی ناصر علی محنت مزدوری کرتا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ناصر علی زیادہ بجلی کے بل کی وجہ سے شدید پریشان تھا، جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔



