اوکاڑہ میں عید سے قبل صفائی آپریشن تیز، مساجد اور عیدگاہوں کی دھلائی شروع

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر "ستھرا پنجاب” مہم تیزی سے جاری، عید سے قبل ضلع بھر کی مساجد اور عیدگاہوں کی صفائی ستھرائی اور دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر نگرانی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوگئیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ شہریوں کو عید پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عید پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے سے قبل مساجد عید گاہوں اور پبلک پوائنٹس کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات کے لیے مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور عیدگاہوں کے اندر اور باہر دھلائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ عید پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ عید ایام کے دوران صفائی کا یہ معیار برقرار رکھا جائے گا۔



