ایران کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
ایرانی حکام کے مطابق فروری سے اب تک ایرانی افواج 24 ایم کیو-9 ڈرونز تباہ کرچکی ہیں۔ ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ واقعہ آبنائے ہرمز کے اوپر پیش آیا۔
تاہم امریکا کی جانب سے ڈرون گرائے جانے کے ایرانی دعوے کی فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور واشنگٹن کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔



