’دھرندھر‘ میں اکشے کھنہ ولن کیسے بنے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں اپنی اداکاری سے توجہ حاصل کرنے والے اداکار اکشے کھنہ کے کردار سے متعلق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

مکیش چھابڑا کے مطابق اکشے کھنہ فلم میں اس کردار کے لیے پہلی پسند نہیں تھے، بلکہ ان سے قبل 2 سے 3 بڑے اداکاروں نے یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان اداکاروں کو فلم کی بڑی کاسٹ اور ہدایتکار آدتیہ دھر کے طویل وقفے کے بعد فلم بنانے پر تحفظات تھے، جس کے باعث انہوں نے کردار قبول نہیں کیا۔

مکیش چھابڑا کے مطابق جب اکشے کھنہ کو فلم میں ولن کا کردار پیش کیا گیا تو ان کا ابتدائی ردعمل بھی انکار پر مبنی تھا۔ اکشے کھنہ نے کہا، ’’پاگل ہوگیا ہے کیا؟ میں ولن کیوں کروں گا؟‘‘

تاہم کہانی سننے کے صرف پانچ منٹ بعد ہی اکشے کھنہ کا ارادہ بدل گیا اور انہوں نے اسی روز فلم میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

مکیش چھابڑا نے بتایا کہ اکشے کھنہ نے آدتیہ دھر کے لکھے ہوئے کردار میں اپنا منفرد انداز شامل کیا، جس نے کردار کو مزید نمایاں بنا دیا۔

انہوں نے رنویر سنگھ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم میں دوسرے کرداروں کو نمایاں ہونے کے لیے بھرپور جگہ دی۔

مزید خبریں

Back to top button