سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، ملک میں فی تولہ سونا مزید 2700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7100 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونا 27 ڈالر سستا ہوکر 4350 ڈالر فی اونس ہوگیا۔



