دیپالپور:پولیس مقابلہ ایک مبینہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،2فرار

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)نواحی علاقہ بھائی کے لال چند میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجہ میں ایک مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا دو نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے قبل ازیں تین ڈاکووں کا بھائی کے موڑ پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا کراس فائرنگ میں قصور کا رہائشی صدیق نامی مبینہ ڈاکو مارا گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئےاسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے دو ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔



