دیپالپور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی مشہور برانڈ کے لیبلز لگاکر عام پانی پیکنگ کرنے والا شخص گرفتار

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)نواحی علاقہ پل دھول چوہڑ کے قریب چونیاں روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر ذیشان کوثر نے اپنی ٹیم کےہمراہ چھاپہ مار کر مضر صحت پانی تیار کرنیوالا جعلی پلانٹ پکڑ لیا عبدالسلام نامی ملزم مشہور کمپنیوں کے ڈھکن اور لیبلز لگا کر عام پانی کو منرل واٹر بنا کر پیک کر رہا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیمپل لیبارٹری کو بھجوا دیئے جبکہ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے



