ڈالر کی قیمت کو بڑا جھٹکا!
اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا، روپے کی قدر میں بہتری

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں ایک بار پھر معمولی برتری حاصل کرلی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 61 پیسے کا ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 61 پیسے پر آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 277 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
ڈالر کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک دونوں سطحوں پر کمی نے کرنسی مارکیٹ میں نئی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ کاروباری حلقے آئندہ دنوں میں روپے اور ڈالر کی سمت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
ڈالر نیچے، روپیہ اوپر! اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت میں یہ کمی برقرار رہتی ہے یا مارکیٹ ایک بار پھر نئی کروٹ لیتی ہے



