آزاد کشمیر حکومت اور پی ٹی آئی کا مستقبل شدید خطرے میں، ایران یاترا کا مبینہ خفیہ پلان بے نقاب ہونے کے بعد سنسنی خیز انکشافات!

​مظفر آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کی سیاست میں اچانک ایک بڑا زلزلہ آ گیا ہے، جہاں ضمنی انتخابات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے میدان چھوڑ کر بھاگنے اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے متحرک ہونے کے بعد موجودہ حکومت کا مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سنسنی خیز اطلاعات کے مطابق، ایران یاترا کے ایک مبینہ خفیہ پلان کے بے نقاب ہونے اور علاقائی سیاسی منظر نامے میں تیزی سے ہوتی ہوئی تبدیلیوں نے مقتدر حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا دعویٰ ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں وہاں اس کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں بچے گا، کیونکہ ماضی کی طرح اب اسے کسی قسم کی "فیض یابی” حاصل نہیں رہی۔ دوسری جانب، لاہور کے ہائی پروفائل اغوا اور زیادتی کیس میں کرپٹو کرنسی کے مبینہ لین دین اور فیصل واوڈا کی انٹری نے بھی سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے، جس کے بعد آزاد کشمیر سے لے کر پاکستان کے اہم شہروں تک ایک بڑی پولیٹیکل گیم کے تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں۔ اسٹریٹ پاور اور دھرنوں کی سیاست دم توڑنے کے بعد اب کشمیر حکومت گرانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس اہم سیاسی ہلچل اور اندرونی کہانی پر سینئر صحافی سیدعمران شفقت کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button