لاہور گینگ ریپ کیس:مرکزی ملزم’باس‘ اورکارندے گرفتار،غیر ملکی لڑکی کارونگٹے کھڑے کر دینے والا بیان منظرِ عام پر!

​لاہور(خصوصی:رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)لاہورمیں غیر ملکی خواتین کے ساتھ پیش آنے والے گینگ ریپ اور تاوان کے دل دہلا دینے والے کیس میں انتہائی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ باثوق پولیس ذرائع کے مطابق اس پورے گھناؤنے کھیل کا ماسٹر مائنڈ اور مرکزی ملزم جسے ‘باس’ کہا جا رہا تھا، اپنے تمام کارندوں سمیت پولیس کی حراست میں آ چکا ہے، اور لاہور پولیس کی اعلیٰ قیادت کسی بھی وقت پریس کانفرنس میں ان کی باقاعدہ گرفتاری کا اعلان کر سکتی ہے۔ اسی دوران متاثرہ غیر ملکی خاتون ‘مس گبریلا روبنسن’ کا دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کروایا گیا تین صفحات پر مشتمل رونگٹے کھڑے کر دینے والا بیانِ حلفی بھی منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس کی پولیس نے سو فیصد تصدیق کر دی ہے۔ بیانِ حلفی کے مطابق ان خواتین پر ایک بار نہیں بلکہ تین سے چار بار وحشیانہ تشدد اور ریپ کیا گیا، اور ایک منظم انڈر ورلڈ ڈون کا ماحول بنا کر متاثرہ لڑکی کے والدین سے مبینہ طور پر پہلے آٹھ لاکھ ڈالر اور پھر سات لاکھ ڈالر تاوان وصول کیا گیا۔ سنسنی خیز بات یہ ہے کہ بیانِ حلفی میں اسحاق ڈار کے نواسے رضا ڈار کا نام کسی سیکشول اسالٹ یا ریپ میں شامل نہیں ہے، بلکہ وہ اس گھر میں مسلسل موجود رہنے، پاس ورڈز مانگنے اور تاوان کے بعد لڑکیوں کو گاڑی میں ایئرپورٹ ڈراپ کرنے کے جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ راستے میں شک ہونے پر خواتین نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے رشتہ دار کا نام آنے کے باوجود پولیس کو سخت ترین ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزمان کو کسی قسم کا ریلیف نہ دیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

​معروف صحافی گوہر بٹ کے اس سنسنی خیز وی لاگ کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ویڈیو دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button