وزیراعظم کی رواں برس مون سون کے لئے پیشگی تیاری کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی جس وزیراعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف کو پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیشرفت اور اس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاری کی جائے، پیشگی اطلاع نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button