محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈی ایچ کیواوکاڑہ چھاپہ،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈی ایچ کیو اوکاڑہ چھاپہ،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، کرپشن کی رقم برآمد کرلی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن اوکاڑہ اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ چھاپہ مارا جہاں سے محمد کاشف کو گرفتار کرلیا گیا اس کے قبضہ سے25ہزار روپے کے نشانزدہ کرنسی نوٹ برآمد کر لیے گئے جو اس نے ایک شہری سے رشوت کے طور پروصول کئے تھے اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے ملزم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں پوسٹمارٹم انچارج کے طور پر تعینات ہے۔



