سلہٹ ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، بنگلادیش کو 156رنز کی برتری حاصل

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف 156رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بنالیے۔

محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نجم الحسن شانتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کیخلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود21رنز بناکر پویلین لوٹے، بابر اعظم68رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 8، سلمان آغا21اور محمد رضوان13 رنز بناسکے۔حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔بنگلادیش کی طرف سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 اور تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2۔ 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button