رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے وکلا برادری، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں سمیت عوام کی سیکڑوں کی تعداد میں ملاقات

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن )رکن قومی اسمبلی، ممبر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے وفود، سول سوسائٹی، سمیت وکلا کی نے ملاقات کی لوگوں نے اپنے ساتھ درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے لوگوؑ کو درہیش مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کے انھیں جو بھی عزتیں مل رہی ہیں وہ ان کے والد مرحوم سید الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی عوامی خدمات کا نتیجہ ہیں اور ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں عوامی خدمت جا یہ سلسلا بدستور جاری ریے گا سید ایاز شاہ شیرازی کا مزید کہنا تھا کے شیرازی برادران کا تعلق ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع سے ہے ھم مقامی لوگ ہیں ھمارا جینا مرنا اپنی عوام کے ساتھ ہے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کرنے والوں میں ایڈووکیٹ سرور پلیجو، ایڈووکیٹ منور بھٹو، حنیف چنڈ میمن، قادر اوٹھو، حبیب اللہ رانٹو، جاوید لطیف میمن، مرزا حسن بیگ، سید نزاکت شاہ سمیت دیگر شامل تھے



