ویسٹ انڈیزاورانگلینڈ ٹیسٹ سیریز،پاکستانی سکواڈ میں2تبدیلیوں کااعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق عبداللہ شفیق کو عبداللہ فضل کی جگہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا، عبدللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔عبداللہ شفیق کے علاوہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کا دورہ ہے۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید خبریں

Back to top button