خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، 12 حساس اضلاع سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں سکیورٹی کی صورتحال اور 12 حساس اضلاع سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 12 حساس اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان اضلاع میں فوج کی تعیناتی سمیت متعلقہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اپیکس کمیٹی کے اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں حساس اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے اور انتظامی و سکیورٹی اقدامات سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔ تاہم اجلاس میں کیے جانے والے حتمی فیصلوں کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button