خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 6 ڈویژنوں کے کمشنرز تبدیل

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کرتے ہوئے صوبے کے 6 ڈویژنوں کے کمشنرز کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر بنوں خالد محمود کو کمشنر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر احمد علی شاہ کو کمشنر مردان مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان سمیع اللہ کو کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اسی طرح وفاقی جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پرویز کشر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور کمشنر مردان حبیب اللہ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں ہونے والی ان تبدیلیوں کے تحت مختلف ڈویژنوں میں انتظامی ذمہ داریوں کی نئی تقسیم کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ افسران کو نئی تعیناتیوں اور احکامات کے مطابق فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button